ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل چھوڑنے کے بعد نیا پلان‘امریکہ چین سے نمٹنے کیلئے نیا اتحاد بنانے لگا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ میں چار رکنی سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہیں عام طور پر’ ’دی کواڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک غیررسمی سٹریٹجک فورم ہے جس میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور انڈیا شامل ہیں۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق ’دی کواڈ‘ کے نام سے معروف اس اتحاد میں شامل تمام چاروں ممالک کا مشترک نکتہ یہ ہے کہ

ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا توڑ کیا جائے۔افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکہ چین کے آگے بند باندھنے میں فکر مند ہو گیا‘جوبائیڈن جاپان‘ آسٹریلیا اور انڈیا کے وزرائے اعظم سے ایک ا?زاد اور کھلے انڈوپیسیفک کی حمایت کے بارے میں بات کریں گے۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب امریکہ کی ایشیا سے متعلق پالیسی میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہو چکی ہے۔اس وقت امریکہ اس خطے میں اپنے سفارتی روابط بڑھا رہا ہے جبکہ جاپان چین کے بڑھتے ہوئے عسکری رسوخ کے خلاف سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔دوسری جانب امریکہ کے ا?سٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ نئے دفاعی معاہدے سے بھی یہ بات عیاں ہے کہ امریکہ ایشیا کے بارے میں کافی دلچسپی سے اقدامات کر رہا ہے۔اس نازک موڑ پر یہ دیکھنا بہت اہم ہے کہ یہ ’کواڈ‘ آگے جا کر کیا کرتا ہے۔ آسٹریلوی سٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سینیئر تجزیہ کار میلکم ڈیوس نے کہا کہ ’جارج ڈبلیو بش انتظامیہ کے دور میں اس اتحاد (کواڈ) کی ابتدائی جڑیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ’کم اہمیت کے حامل سیاسی اور معاشی مکالمے‘ کے فورم سے ا?گے بڑھ کر اب ایشیا پیسیفک خطے کا ایک بہت اہم کھلاڑی بن چکا ہے۔میلکم ڈیوس کے مطابق ’کواڈ ایشیائی نیٹو نہیں ہے لیکن ساتھ ہی یہ واضح طور پر کوآپریٹو سکیورٹی اپروچ کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔’کواڈ‘ نامی یہ اتحاد ابتدائی طور پر 2007 میں تجویز کیا گیا تھا لیکن اسے ایک دہائی کے لیے روک دیا گیا۔ پھر اسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں چین کی اقتصادی اور عسکری سپر پاور کے طور پر اٹھان کے دوران بحال کیا گیا۔سنہ 2017 کے بعد ایشیا میں سفارتی ماحول نمایاں طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور ’کواڈ‘ نے پہلے سے کہیں زیادہ زیادہ اہمیت حاصل کرلی ہے۔اپریل 2020 میں آسٹریلیا اور چین کے درمیان تعلقات میں اس وقت بڑی تنزلی آئی جب آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کووڈ 19 وبا کے ا?غاز کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔اس کے بعد بیجنگ نے آسٹریلوی اشیا پر تجارتی پابندیاں لگا کر جوابی کارروائی کی اور ان دونوں ممالک کے تعلقات ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے۔

دوسری جانب واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات جو ٹرمپ کے دور میں خراب ہوئے تھے، نئے امریکی صدر بائیڈن کے دور میں مزید خراب ہو گئے ہیں کیونکہ امریکہ نے چین پر قابو پانے کے لیے ایشیا میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کو مستحکم کیا ہے۔جاپان نے بھی خطے میں امریکہ کی زیادہ دلچسپی کا خیرمقدم کیا ہے اور جاپان نے گزشتہ ایک سال کے دوران بیجنگ سے تیزی سے چوکنا ہو گیا ہے۔ستمبر میں سی این این کے ساتھ ایک غیر معمولی انٹرویو میں جاپانی وزیر دفاع نوبو کیشی نے

دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جاپان چینی کارروائی کے خلاف ’مشرقی بحیرہ چین میں اپنی سرزمین کا‘ بھرپور دفاع کرے گا۔امریکہ کے جرمن مارشل فنڈ میں ایشیا پروگرام کے ڈائریکٹر بونی گلیسر نے کہا کہ بھارت اب ’‘کواڈ‘‘ کا سب سے زیادہ محتاط رکن ہے اور یہ گروپ دفاعی تعاون اور چین کی مخاصمت کو آگے بڑھانے کے لیے کس حد تک تیار ہے یہ انڈیا پر منحصر ہے۔سنہ 2020کے

وسط میں انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی تصادم، جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے، کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ دہلی بیجنگ سے دشمنی کرنے سے گریزاں ہے۔تاہم 2021 کے اوائل میں جرنل آف انڈو پیسیفک افیئرز میں نئی دہلی میں سینٹر فار لینڈ وارفیئر سٹڈیز کی ریسرچ فیلو امرتا جش نے لکھا کہ ’انڈیا ابھی بھی فوجی مشقوں، ہتھیاروں کی خریداری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے اقدامات سے امریکہ کے قریب جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…