منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کی ویکسینیشن کا ریکارڈ ، این سی او سی نے ڈیٹا ختم کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ویکسین لگنے کے معاملے پر این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو 22 ستمبر کو لاہور کے ایک سینٹر پر سائنو ویک لگنے کے ڈیٹا میں اندراج ہوا تھا، نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں سائنو ویک کی پہلا ڈوز لگی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا ہے،جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے متعلقہ افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نادرا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف کو ویکسین لگنے کے اندراج سے نادرا کا کوئی تعلق نہیں، این سی او سی پر واضح کردیا ہے کہ یہ کارروائی محکمہ صحت پنجاب کے عملے نے کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو شناختی کارڈ 11 ستمبر 2019 ء کو جاری ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…