ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عدالت نے زیادتی اور قتل کے ملزمان کی سزائے موت اور عمر قید کا حکم کالعدم قرار دے دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے زیادتی اور قتل کے ملزمان کی سزائے موت اور عمر قید کا حکم کالعدم قرار دے دیا، ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے6سالہ بچی کو ذیادتی کے بعد قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں زیادتی اور قتل کے الزام کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا گیا اپیلٹ بینچ نے ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے ملزمان بشیر کو سزائے موت جبکہ ملزم عبدالمجید کو عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دسمبر2011میں 6سالہ بچی سے زیادتی تھی، بچی جوہرآباد تھانے کی حدود میں ایف بی ایریا کی رہائشی تھی۔بشیر اور عبدالمجید پڑوسی تھے، پولیس نے شک کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا تھا، ان دونوں ملزمان کے پاس وکیل کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وسائل نہیں تھے۔وکیل عدالت نے سرکار کی جانب سے محمد فاروق ایڈووکیٹ کو وکیل مقرر کیا تھا، ملزمان کے خلاف کوئی شہادت نہیں، پولیس نے تشدد سے اعتراف کرایا، اس اعترافی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…