اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 16 ستمبر کو الزامات لگانے پر وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کیے تھے تاہم وفاقی وزراء کی جانب سے اب تک الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا جا سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے لگائے گئے الزامات پر سات دنوں میں جواب طلب کیا تھا۔