بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت افغانستان میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان کو قربانی کابکرا بنانا چاہتا ہے،تہلکہ خیز رپورٹ

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) بھارت افغانستان میں ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنے کے بعد اب یہ پاکستان مخالف بیانیہ بنانا چاہتا ہے کہ اسلام آباد کابل میں طالبان کے قبضے کو بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مشکلات کو بڑھانے کے لیے استعمال کرے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنے مظالم سے ہٹانا ہے جبکہ بھارتی پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کا مقصد حق خود ارادیت کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا ہے تاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم کو مزید تیز کر سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے امکانات بڑ رہے ہیں کہ بھارت دہشت گردی کے اپنے بیانیے کو فروغ دینے کیلئے مقبوضہ علاقے میں ایک اور جعلی آپریشن کرے گاکیونکہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے اسکی جعلی آپریشنوں کی ایک تاریخ ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت پاکستان اور کشمیر یوں کی جدوجہد کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں میں کبھی کامیاب نہیںگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارت سمیت کسی بھی ملک کو افغانستان میں اپنی ناکامیوں کے لیے خود کو قربانی کا بکرا بنانے کی اجازت نہیں دی۔رپورٹ میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ الزام تراشی کا کھیل بند کر کے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کام کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…