اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر، انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان پیدا ہو گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( مانیٹرنگ، آن لائن ) برطانوی وزیراعظم اور وزراء کی جانب سے ای سی بی کو دورہ پاکستان کے لئے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جس سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ حکومتی ارکان

اور انگلش کرکٹ بورڈ میں بات چیت چل رہی ہے، اس سے قبل خبر آئی تھی کہ برطانوی وزیراعظم بورس جونسن انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر کے نام پر دورہ پاکستان سے انکار کیے جانے پر انتہائی ناخوش ہیں۔ برطانوی ٹائمز اخبار کے مطابق بورس جونسن اور ان کی کابینہ کے سینئر ارکان کا خیال ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم ہاؤس اور کلچرل منسٹری سے مشورہ مانگا تھا تاہم دورہ پاکستان سے انکار کرکے یکطرفہ سنایا جس کے باعث پاکستان اور برطانوی حکومتوں کے مابین تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ اخبار کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کے لیے رواں سال کے آخر میں ایشز سیریز کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے بھی واضح کیا تھا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا، اس فیصلے سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…