منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین معطل،غلطی کا اعتراف کر لیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کرلیا جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا،

محکمہ صحت نے نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہورمیں ویکسین کے جعلی اندراج کرنے کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہاہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے دوملازمین نے نوازشریف کی جعلی انٹری کی، نوازشریف کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نے غلطی کااعتراف کرلیا ہے۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا جعلی اندراج کرنے والے ملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی۔محکمہ صحت نے نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر پر نوید نامی ویکس نیٹر کی آئی ڈی استعمال کی گئی، جعلی انٹری کیسے اور کس نے کروائی ایف آئی اے تحقیق کرے۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے نوید الطاف نامی ملازم کے آئی ڈی سے نواز شریف کا جعلی اندارج کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…