ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

فضائی آلودگی سے سالانہ 70لاکھ افراداموات ، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا( آن لائن ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے سب سے بڑے ماحولیاتی خطرات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے سالانہ 70 لاکھ افراد قبل از وقت ہلاک ہو جاتے ہیں یہ تعداد دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے. رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ فضائی

آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ تمباکو نوشی اور غیر صحت بخش کھانے کی وجہ سے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے. ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ہوا کے معیار سے متعلق گائیڈ لائن کو مزید سخت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ گائیڈ لائنز سے تجاوز کرنا صحت کے لیے اہم خطرات کا باعث بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ان گائیڈ لائنز پر عمل کرکے لاکھوں جانیں بچ سکتی ہیں گائیڈ لائنز کا مقصد لوگوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچانا ہے اور حکومتوں کو ان معیارات کی تکمیل کے لیے قانونی طور پر پابند کرنا ہے.اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے آخری مرتبہ 2005 میں ہوا کا معیار (اے کیو جی) پر مبنی رپورٹ جاری کی جس سے دنیا بھر میں آلودگی کم کرنے کی پالیسیوں پر نمایاں اثر پڑا ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جمع شدہ ثبوت نہ صرف مخصوص ممالک یا خطوں میں بلکہ عالمی سطح پر فضائی آلودگی کا باعث بننے والے اہم عناصر کو کم کرنے کی ضرورت ہے. خیال رہے کہ ڈیلیو ایچ او کی

جانب سے نئی گائیڈلائنز گلاسگو میں 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک منعقد ہونے والی سی او پی 26 گلوبل کلائمٹ سمٹ کے سربراہی اجلاس کے قبل پیش کی گئی ہیں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے.محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی سربراہ ماریا نیرا نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او

گلاسگو میں پیش کرنے کے لیے ایک بڑی رپورٹ تیار کر رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے پر زور دے سکے جس سے صحت پر انتہائی منفی اثرات پڑرہے ہیں. انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ہم کتنی جانیں بچائیں گے ڈبلیو ایچ او کی نئی گائیڈ لائنز میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار کو ہوا میں کم کرنے پر زور دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…