منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی ملزمہ گرفتار، دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2021 |

گوجرانوالہ (آن لائن )خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ایف آ ئی اے سائبر کرائم ونگ نے دوستی کی آڑ میں خواتین کی ویڈیوز بنانے اور پھر جسم

فروشی کے لیے مجبور کرنے والی خاتون ملزمہ کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے مطابق گرفتار ملزمہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتی اور پھر بلیک میلنگ کے ذریعے انہیں دبئی جانے کے لیے رضامند کرتی تھی۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمہ سے تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایک اکرام نامی شخص کیساتھ مل کر دبئی میں جسم فروشی اور فحاشی کا اڈہ چلاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے سرائے عالمگیر کی ایک خاتون کے ساتھ بھی یہ فعل سرزد کیا جس کے بعد سرائے عالمگیر کی رہائشی متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…