منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

دل مضبوط اور خون کی شریانیں مضبوط ہو جائیں گی نبی کریم ؐکی اس پیاری سی سنت پر عمل کر کے دیکھیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خلال کرنا سنت نبوی ہے اور اس پر عمل کرنا آپ کو متعدد جان لیوا امراض سے بچا سکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے مطابق یہ تو پہلے ہی ثابت ہوچکا ہے کہ مسوڑوں کے امراض ذیابیطس، امراض قلب، خون کی شریانوں کے مسائل یا جوڑوں کے درد کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

تاہم خلال کرنےکو عادت بنالیناآپ کو ڈاکٹروں سے مکمل طور پر چھٹکارہ اور صحت مند زندگی گزارنے میں بڑی مدد دے سکتا ہے۔اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ خلال کرنا منہ کے اندر جرثوموں کی مقدار کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے منہ میں ایک اچھی مہک بھی پیدا کرتا ہے اور منہ میں سوجن کا امکان بھی ہوجاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ جب مسوڑوں میں سوجن نہیں ہوگی تو ان سے خون نکلنے کا امکان بھی کم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ منہ کی صحت برقرار رکھنا بیکٹریا کو دوران خون میں جانے سے روکتا ہے اور اس طرح متعدد جان لیوا امراض سے تحفظ ملتا ہے۔اسی طرح خلال نہ کرنا سانس میں بو کا امکان بڑھاتا ہے کیونکہ غذا کے ذرات دانتوں کے درمیان پھنس کر سانس میں بو بڑھانے والے بیکٹریا کی تعداد بڑھاتے ہیں جو کے بعد میں آپ کے دانتوں میں کیڑا اور دوسری کئی بیماریوں کا مرض بنتے ہیں۔ اس سے پہلے امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے بھی اپنی ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ درمیانی عمر میں لوگوں کو دانتوں کے مسائل

کا سامنا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ خلال نہیں کرتے۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق دن میں کم از کم ایک دانتوں کا خلال کرنے سے دانتوں کے اس درمیانی خلاءمیں بیکٹریا کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے جہاں ٹوتھ برش پہنچ نہیں پاتا۔دوسری صورت میں مسوڑوں کے امراض اور کیڑے لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…