بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پشتو ،دری افغانستان کی سرکاری زبانیں،سرکاری مذہب اسلام ہوگا ، طالبان کی عبوری حکومت نے نیاآئینی ڈھانچہ جاری کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن ) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے 40نکات پر مشتمل نیاآئینی ،اساسی و قانونی ڈھانچہ جاری کر دیا ہے۔ نیاآئینی ڈھانچے کے مطابق افغانستان میں سرکاری زبانیں پشتو اور دری ہوں گی، افغانستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے جبکہ دیگر مذاہب کے پیروکار

اسلامی شریعت کے احکامات کے تحت مذہبی عقائد سرانجام دینے میں آزاد ہیں، نیا آئینی ڈھانچے میں خارجہ پالیسی کا محور اسلامی شریعت پر ہو گا ، افغانستان کی عوام کو بنیادی انسانی حقوق، انصاف یکساں طور پر حاصل ہو گا ،تما م پڑوسیوں کے ساتھ حل طلب معاملات پر امن طریقے سے حل ہو ں گے ۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق چلنے لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب طالبان حکومت میں آئے تو ایسا لگا کہ پارک بند ہو جائیں گے لیکن اب دیکھ رہے ہیں یہاں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یقیناً اس کی تعداد ماضی کے برعکس کم ہے لیکن آہستہ آہستہ چیزیں درست جانب جا رہی ہیں۔گذشتہ ہفتے لوگوں کا حوصلہ پست تھا لیکن اب دیکھنے میں آرہا ہے ان کے حوصلے بلند ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…