ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے 9 ارکان کا شمولیت کے لئے ن لیگ سے رابطہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے 9ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ( ن) سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ، ان ارکان نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا ۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے 9ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے مثبت جواب نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کے لئے تگ دود شروع کر دی۔ ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ سے رابطہ کیا ہے ان ارکان میں سے 3ارکان اسمبلی کی نواز شریف سے بات بھی کرائی گئی ۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے 13ارکان نے عمران خان سے معافی تلافی کی بہت کو شش کی مگر عمران خان نے انہیں معافی دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہوںنے پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے کوششیں شروع کر دی ہے جہاں انہیں یہ کہا گیا ہے کہ انتخابات کے نزدیک حالات دیکھ کر پارٹی میں شامل کیا جا ئے گا جبکہ ان ناراض ارکان میں سے جنوبی پنجاب کے کچھ ارکان نے پیپلزپارٹی سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں جنوبی پنجاب کے ارکان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ سے رابطے میں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…