جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایسا ملک جہاں لوگ دوائیاں کم اور سونف کا پانی زیادہ پیتے ہیں وجہ جان کر آپ بھی اسے اپنی عادت کا معمول بنا لیں گے

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔ دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ میں نہ درد ہوتا ہے نہ گیس بنتی ہے۔آج کل چھوٹے بچوں کی نظر

بھی کمزور ہو رہی ہے اس کیلئے تھوڑی سے سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں وہ چلتے پھرتے کھا لیں گے۔ اس سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو جائے گی اور معدے کو بھی طاقت ملے گی۔ صبح چائے کا چمچ بھرسونف کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔کے فوڈ کے مطابق پرانے نزلہ کیلئے عموماََ خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور گیارہ بادام کھلاتی ہیںا س سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تری آتی ہے۔ اس کے فوراََ بعد چائے ، دودھ یا پانی نہیں پینا چاہئے۔کچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا ہے اور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔ جہاں کچھ کھایا، پیٹ میں درد ہو گیا۔ انہیں چاہئے کہ سونف میں تھوڑی سی چینی ملا لیں اور صبح شام ایک چھوٹا چمچ کھائیں اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اگر بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملالیں جلدی فائدہ ہو گا۔جرمنی میں چھوٹے بچوں کو اکثر دوائی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے ، سونف بازار میں عام دستیاب ہیں، سونف کا پانی ابل کر پلانے سے بچے کئی تکلیفوں سے نجات پا لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…