منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

افغان آرمی چیف کا طالبان کی فوج بنانے کا اعلان

datetime 16  ستمبر‬‮  2021 |

کابل ( آن لائن )افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے طالبان کی پیشہ ور فوج بنانے کا اعلان کردیا ہے۔قاری فصیح الدین کے مطابق فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گی جبکہ طالبان کے خلاف لڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ نئی فوج اہل افسران پر مشتمل ہوگی جن میں گذشتہ حکومت کے فوجی بھی

شامل کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جنھوں نے تربیت حاصل کی ہے اور پیشہ ور ہیں وہ ہماری نئی فوج میں استعمال ہوسکیں گے۔ ہمیں امید ہے یہ فوج مستقبل قریب میں تشکیل دی جائے گی۔افغانستان کے ایک مقامی اخبار کے مطابق کابل میں گذشتہ روز ایک اجلاس میں قاری فصیج الدین نے پنجشیر میں طالبان مخالف اتحاد کا ذکر نہیں کیا۔مگر ان کا کہنا تھا کہ نسل، مزاحمت اور جمہوریت کے دفاع کے نام پر طالبان کے خلاف لڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔طالبان نے گذشتہ ہفتے پنجشیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جبکہ اس اس لڑائی میں شہری ہلاکتوں کی تردید کی تھی۔دوسری جانب افغان طالبان نے قیادت کے درمیان اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان قیادت میں کسی قسم کے جھگڑے اور تصادم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ادھر افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے

ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ قندھار میں اپنی رہائشگاہ پر صحیح سلامت ہیں۔ طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں، کسی کام کے باعث میڈیا سے دور رہے۔ انہوں نے طالبان رہنماؤں سے اختلافات اور زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سفر میں تھے، اس لئے میڈیا تک رسائی ممکن نہیں تھی۔طالبان کے عبوری وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ انھیں قطری وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان کی کوئی اطلاع نہیں تھی، اگر انھیں اس دورے کا علم ہوتا تو وہ اپنا سفر ملتوی کر دیتے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…