کراچی میں کب تک موسم گرم رہے گا؟ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتا دیا

15  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے کہاہے کہ کراچی میں کل تک موسم گرم ہی رہے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایاکہ بھارت اور

پاکستان میں 2 مون سون سسٹمز موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک ڈپریشن وسطی بھارت میں موجود ہے، اس ڈپریشن کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہوا کا دوسرا کم دبائو گجرات، راجستھان اور جنوب مشرقی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوا کے کم دبائو کے زیرِ اثر تھر پارکر ڈسٹرکٹ میں بارشیں بھی ہو رہی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دبائو کے باعث کراچی میں شدید گرم موسم ہے۔سردار سرفراز کے مطابق ان دونوں سسٹمز کے تحت فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں، کراچی میں جمعرات کوموسم گرم ہی رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مشرق سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم جمعرات کے بعد سسٹم کے بحیرہ عرب میں جانے سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے کہاکہ جمعہ 17 ستمبر کو ایک اور ہوا کا کم دبائو خلیجِ بنگال میں بننے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…