بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین ڈیوٹی پر واپس آ گئیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آ ن لائن) کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین بھی ڈیوٹی پر واپس آگئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس آگئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں

کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔تاہم اب طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین بھی ڈیوٹی پر واپس آگئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔طالبان کی جانب سے خواتین کے کام کرنے کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں خواتین میک اپ کیے اور عبایا پہنے چیزوں کی تلاشی میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی خبررساں ادارے نے بھی کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین کی ڈیوٹیز پر واپسی کی تصدیق کی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر کام کرنے والی 80 میں سے 12 خواتین ڈیوٹی پر واپس آگئی ہیں۔ڈیوٹی پر واپسی آنے والی رابعہ جمال کا کہنا ہے کہ گھر پر رہ کر پریشان تھی لیکن ڈیوٹی پر واپس آکر اچھا محسوس کررہی ہوں۔ایک اور خاتون قدسیہ جمال کا کہنا تھاکہ گھر والے واپس کام پر جانے کے فیصلے سے خوفزدہ تھے اور مجھے منع بھی کیا لیکن میں واپسی پر خوش اور مطمئن ہوں۔خیال رہے کہ طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…