بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کی وجہ سے سابق شوہر کی تیزاب گردی کا شکار خاتون دم توڑ گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سابق شوہر کی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون سعید آباد میں گزشتہ

ٹکدنوں ایک شخص نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس میں وہ بری طرح جھلس گئی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم خاتون کا سابق شوہر ذیشان ہے، جس نے 21 اگست کو دفتر جاتے ہوئے رمشا نامی خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔رمشہ کو تشویشناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہی اور کل شام دم توڑ گئی۔پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا تھا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ دونوں نے کورٹ میرج کی، جس کے چند ماہ بعد طلاق ہوگئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم ذیشان رمشہ سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا، اس کی پیش کش کو خاتون نے مسترد کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…