جرمنی ،6 ماہ سے5 سال کی عمر تک بچوں کو بھی کرونا ویکسین لگانے کی تیاری

12  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) 6 ماہ سے5 سال کی عمر تک بچوں کو بھی کرونا ویکسین لگانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ،گیارہ برس تک کے بچوں کے لئے جرمنی میں بائیو این ٹیک اور فائزر نے ویکسین تیار کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کی 12 برس سے کم بچوں کے لئے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین تیار کی گئی ہے جسے منظوری کے بعد اگلے ماہ منظوری ملنے

کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری ملتے ہی بچوں کو ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیا جائے گا۔ کمپنی کی چیف میڈیکل افسر کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں چھ ماہ کے نوزائیدہ بچوں سے لے کر پانچ برس کے بچوں کے لئے بھی ویکسین تیاری کے نزدیک ہے۔دوسری جانب کورونا ویکسین کے فوائد سے متعلق اب تک آنے والی متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ویکسینیشن سے لوگ وبا سے متاثر ہونے سے قدرے محفوظ بن جاتے ہیں۔تاہم امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ بڑی تحقیق سے ثابت ہوا کہ جو لوگ کورونا سے تحفظ کی ویکسین نہیں لگواتے ان میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے طبی ادارے سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پروینٹ کنٹرول سینٹر (سی ڈی سی)کی تحقیق میں بتایاگیاکہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین نے امریکا کی 13 مختلف ریاستوں میں 6 لاکھ سے زائد کورونا مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر ویکسین کے کئی فوائد ہیں۔تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگواتے، کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ایسے افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 10 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔نتائج کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے وبا کا شکار ہونے کے بعد مرنے کے امکانات بھی 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔سی ڈی سی کی جانب سے کی گئی ایک اور تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر تمام ویکسینز کورونا کی تمام اقسام پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا 60 سے 90 فیصد فائدہ ہوتا ہے۔دوسری تحقیق کے مطابق کورونا کے تمام بشمول ڈیلٹا اقسام میں موڈرینا کی ویکسین سب سے زیادہ 95 فیصد تک فائدہ مند ہوتی ہے جب کہ فائزر اور آسٹررزینکا سمیت دیگر ویکسینز بھی 60 سے 80 فیصد تک فائدہ دیتی ہیں۔تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 75 سال یا اس سے زائد کی عمر کے افراد کو عام طور پر کورونا ویکسینز ڈیلٹا یا دیگر خطرناک کورونا کی اقسام سے کم تحفظ فراہم کرتی ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…