لاہور (آن لائن) مقامی عدالت نے اندرون شہر میں واقع مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور مسجد کا تقدس پامال کرنے کے الزامات کے تحت درج کیے گئے مقدمہ میں
ملوث دو ملزمان معروف اداکارہ صباء قمر اور اداکار بلال سعید کے خلاف جاری کیے گئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں دونوں اداکاروں کے خلاف مذکورہ وارنٹ عدالت نے دو روز قبل جاری کیے تھے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر جمعہ کے روز دونوں اداکار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے جس پر عدالت نے تیس تیس ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچھلکوں کے عوض دونوں اداکاروں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 6اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ تھانہ اکبری گیٹ نے اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور مسجد کا تقدس پامال کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔