لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر بروزبدھ تک بند رہیں گے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ 13ستمبر کو صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی گئی ہے، کانفرنس میں تعلیمی اداروں بارے حتمی فیصلہ ہو گا۔