اسلام آباد ( آن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) کا اجلاس ای سی سی نے ایک اعشاریہ بیس میٹرک ٹن گندم باہر سے منگوانے کی منظوری دیدی ای سی سی نے فوجی آئل ٹرمینل کمپنی کے ٹیرف پر پانچ سال کیلئے نظرثانی کی
سمری منظورکرلی اس اقدام سے فوجی ٹرمینل کمپنی کے آپریشنزاورمرمت کے اخراجات پورے ہوسکیں گے وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا ایک سی سی نے 2012ء سے 2020ء تک ٹیرف فرق کے جائزے کیلئے ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ب?پی این ایس سی کی 19 ذیلی کمپنیوں کیلئے رعائتوں بارے سمری بھی منظورکرلی ہے ?آٹو ڈس ایبل سرنجزاورخام مال کی درآمد پرچھوٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ای سی سی نے ?قبائلی اضلاع اور پوائنٹ آف سیل کی مانیٹرنگ سسٹم کیبارے سمری بھی منظورکرلی جا کا مقصد ایف بی آر قواعد اور قوانین پر عملدرآمد کیلئے ہراسگی کے پہلو کو ختم کرے ٹیکس چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ نگرانی سمیت چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے،ای سی سی نے 1.20 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے ٹینڈرز کے اجراء کی بھی منظوری دیدی تاکہ ملک میں گندم کا بحران پیدا نہ ہو چیئرمین ٹی سی پی کو گندم کی خریداری کے امور تیز تر مکمل کرنے کی ہدائیت کی ہے۔



















































