آ رمی چیف سے سی آئی اے ڈائریکٹرکی ملاقات، آئی ایس آئی چیف بھی شریک ،کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات آگئیں

9  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد، واشنگٹن (آن لائن، این این آئی) آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف کی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف نے جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہاں ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران کہا گیا پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون جاری رکھے گا۔سی آئی اے ڈائریکٹر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے ولیم جے برنز کی پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا وعدے اور فرائض پورے کرنے پر طالبان حکومت کے ساتھ کام کر سکتا ہے بصورت دیگر ایسا نہیں ہوگا۔انٹونی بلنکن نے افغانستان کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میری امید اور امید سے بڑھ کر توقع یہ ہے کہ افغانستان کی آئندہ حکومت بنیادی (انسانی)حقوق برقرار رکھے

گی، اور اگر وہ ایسا کرتی ہے تو، یہ وہ حکومت ہوگی جس کے ساتھ ہم کام کرسکتے ہیں ، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔امریکا کے طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر اس پر انحصار کرتا ہے کہ وہ

کیا کرتے ہیں نہ کہ اس پر کہ وہ کیا کہتے ہیں اور ہمارے اور باقی دنیا کے ساتھ ان کے تعلقات کی رفتار ان کے اقدامات پر منحصر ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کو حکومت کی فہرست میں موجود کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ پر تشویش ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…