جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

لاہور،6سال سے بہن ، بھائی کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ، این این آئی )لاہورپولیس نے 6سال سے بہن بھائی کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیرا کو ٹ پولیس نے ایس پی اقبال ٹائون اویس شفیق کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر

دیا گیا ہے۔دوسری جانب لاہور کے علاقے سمن آباد سے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم یاسر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا لاہور میں خاتون کو دوران ملازمت ہراساں کرنے کے خلاف ایک اور شکایت درج ،شکایات پی ایچ اے کے تحت کام کرنے والی خاتون سیکورٹی گارڈ نے باٹا پور تھانے میں درج کروائی۔تفصیلات کے مطابق لاہور جلو بوٹینیکل گارڈن میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے یونین کے ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔ثمرہ نامی خاتون بوٹینیکل گارڈن میں ڈیلی ویجز پر سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے رہی تھی،سیکورٹی سپروائزر امجد بھٹی اور پھر ایچ کے ملازم عاصم پر ہراساں کیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق امجد بھٹی اور عاصم دوستی کرنے کے لیے دبا ڈالتے رہے بات نہ ماننے پر دوران ڈیوٹی مختلف

طریقوں سے زدکوب کیا گیا خاتون نے ہراساں کرنے خلاف ون فائیو پر اطلاع بھی دی تھی، افسران نے معاملہ رفع دفع کروا کرکے پہلے تبادلہ کروایا پھر نوکری سے نکال دیا۔خاتون کے مطابق یونین کسی قسم کی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی پولیس تاحال شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرسکی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…