منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو بہت سارے ایشوز پر مس گائیڈ کیا جاتا ہے ٗ وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کھل کر بول پڑے

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ نارروال(آئی این پی ٗاین این آئی ) وزیر اعظم کے سابق ترجمان و پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بطور ترجمان وزیر اعظم استعفیٰ سیاسی وجوہات کی بنا پر دیا تھا۔وزیر اعظم کو بہت سارے ایشوز پر مس گائیڈ کیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے لوگ ، دوست احباب کام نہ کرا سکنے کی وجہ سے ناراض ہو رہے تھے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی مجھے جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیتا ہے ،عمران خاں کان کھول کر سن لو میں پہلے بھی جیل گیا تھا اب بھی جیل میں جانے کو تیار ہوں مگر تم حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکو گے ،عوام کی آواز نہیں دبا سکو گے۔نارووال کے نواحی گائوں آہلولعل میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک کے لئے میرا انتخاب کیا کہ آپ سی پیک کو کامیاب بنائیں،پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری اس سے پہلے کبھی نہیں آئی ،دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی مگر 2018ء کے الیکشن میں اناڑی کو پاکستان کی حکومت دے دی گئی جس نے سارے ملک کی تباہی کر دی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگا لیں ہم نے یونیورسٹی آف نارووال کی عمارت ایک سال میں کھڑی کر دی مگر اس نالائق حکومت سے یونیورسٹی کی ایک سڑک تک نہ بن سکی۔نارووال ریلوے ااسٹیشن تیار ہے اس کے اندر دکانیں تین سال سے بنی پڑی ہیں یہ حکومت ان دکانوں کو کرائے پر نہ دے سکی۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں جیل کاٹ کر آیا ہوں مجھے سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا کیوں؟ میرا جرم کیا تھا بس یہ کہ نارووال میں سپورٹس سٹی کیوں بنایا؟،کینسر ہسپتال تیار پڑا ہے مگر اس کو کیوں شروع نہیں کیا جا رہا کیونکہ گلوکار ابرارالحق اپنا کینسر کا ہسپتال بنانا چاہتا ہے ،اگر نارووال کا سرکاری کینسر ہسپتال چل گیا تو وہ اپنے پرائیویٹ کینسر ہسپتال کے لئے چندہ کیسے اکٹھا کرے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…