اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ریلوے نے جنگ میں بھارت کا پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ریلوے نے جنگ میں بھارت کا پکڑاجانے والے انجن کاحلیہ ہی بگاڑ دیا،وارٹرافی کو پاکستان ریلوے کے حوالے کیاگیاتھا جو پاکستان ریلوے میں چلتارہا ،اپنی زندگی پوری کرنے کے بعداورہالینگ کے بعد انجن کاڈیزائن ہی تبدیل کردیاگیا،پکڑی جانے والی مال بردارویگنوں کاکوئی ریکارڈ ہی دستیاب نہیں کہ ان کو سکریپ کردیاگیایا وہ کئی پر بیکار پڑی ہوئی ہیں ،

ترجمان ریلوے نے وارٹرافی کے بارے میں معلومات کے تبادلے اورباربار رابطہ کرنے کے باوجود موقف دینے سے انکار کردیا،سکھرڈویژن نے ترجمان ریلوے کو وارٹرافی کے موجودگی کی تصدیق کی تھی،عوام نے بھارت سے پکڑے جانے والے انجن اور ویگنوں کواصل حالت میں بحال کرکے آزادی ٹرین کے ساتھ چلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ریلوے کے پاس موجود وار ٹرافی کی تشہیر کی جائے تاکہ نئی نسل کو بھی اس وار ٹرافی کے بارے میںآگاہی حاصل ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں جہاں پاکستان آرمی نے بہادری کی مثالیں قائم کی اور دشمن کی جارحیت کاجواب دیتے ہوئے دشمن کے علاقے پر قبضہ کیا وہاں بہت ساراجنگی سامان بھی پکڑادشمن کاسامان پاک فوج نے مختلف میوزیم میںرکھا مگر ادارے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے بھارت کا ایک ریلوے انجن بھی پکڑا جو بعد میں پاکستان ریلوے کے حوالے کردیاگیاتھااس امریکن انجن کابھارت میں نمبر3773 تھا جب اس کوپاکستان ریلوے کے حوالے کیاتو اس کو 4621 نمبر الاٹ کیاگیا اور یہ مسافر گاڑیوں کے ساتھ استعمال کیاجاتاتھا اپنی زندگی پوری کرنے کے بعد تقریباً2000میں اس کودوبارہ بحال کیاگیا مگر اس دوبارہ بحالی کے دوران اس انجن کی تاریخی اہمیت کو یکسر نظرانداز کردیاگیا

اور اس انجن کا ڈیزائن ہی مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا اور اس کو نیا نمبر جاری کیاگیا۔اس انجن کو5221 نمبر الاٹ کیاگیاجبکہ ماڈلRGE-24کردیاگیااور اس وقت یہ انجن روہڑی شیڈ میں مال بردار گاڑیوں کے ساتھ کام کررہاہے۔ترجمان ریلوے کے حوالے سے اس بارے میں مزید معلومات اور موقف لینے کے لیے رابطہ کیاگیامگر

کئی ہفتوں سے موجودہ معلومات کاان کے ساتھ تبادلے کے باوجود انہوں نے نہ کوئی مزید معلومات دیں اور نہ ہی باربار کہنے کے باوجود موقف دیاجبکہ ذرائع سے اس بات کاعلم ہوا کہ ہمارے معلومات پر ترجمان ریلوے نے سکھر ڈویژن سے رابطہ کیا اور انجن کے بارے میں معلومات لیں جس پر ان کوبتایاگیاکہ 1965 میں بھارت کاپکڑا

جانے والا ایجن روہڑی شیڈ میں موجود ہے مگر اس کاڈیزائن تبدیل کردیا گیاہے۔اس حوالے سے ریلوے افسران سے بھی رابطہ کیاگیاکہ وہ اس اہم وارٹرافی کے حوالے سے مزید معلومات دیں مگر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بارے میں علم نہیں ہے۔اس اداے نے بہت کوشش کہ کہ اس انجن کو پاکستان لانے والے ڈرئیور کے

بارے میں معلومات حاصل کی جائیں جس نے اپنی جان کی پرورا کئے بغیر اس وار ٹرافی کو پاکستان لایاعوام نے مطالبہ کیاکہ اس ریلوے انجن کو اس کے اصل حالت میں بحال کیاجائے اور اس کے ساتھ جو مال بردار ویگن پکڑی گیں تھیں ان کے بارے میں بھی ریکارڈ اکٹھاکیاجائے اگران کوسرریپ کردیا گیاتو جو اس کہ ذمہ دارہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اس وار ٹرافی کے بارے میں عوام کوآگاہی دینے کے لیے آزادی ٹرین کے ساتھ اس کوچلایاجائے تاکہ نئی نسل کو بھی اس وار ٹرافی کے بارے میں آگاہی ہو۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…