ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

کراچی میں ایک بار پھر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،سڑکیں تالاب بن گئیں، مزید3افراد جاں بحق

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے مختلف حصوں میں مسلسل دوسرے روز بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں اور شہریوں کے لیے سفر کرنا عذاب بن گیا،بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا،شہر بھر میں تقریبا 190 فیڈر متاثر ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو بھی بادلوں کا راج رہا،

کبھی گرجے، کبھی برسے،سڑکیں تالاب بن گئیں اور شہریوں کے لیے سفر کرنا عذاب بن گیاجبکی کرنٹ لگنے کے واقعات میں مزید3افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایاکہ لیاقت آباد کے النصیر اپارٹمنٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ ملک محمد صابر جاں بحق ہوگئے۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد قبرستان کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک اور شہری انتقال کرگئے، جن کی شناخت 42 سالہ یقین خان کے نام سے ہوئی۔ریکسیو عہدیداروں نے بتایاکہ ایک اور واقعے میں باغ کورنگی کے قریب شالی گوٹھ میں 34 سالہ اسد اقبال بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔کے الیکٹرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہر بھر میں بارش سے تقریبا 190 فیڈر متاثر ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ صورت حال کی نگرانی کی جارہی ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔اطلاعات کے مطابق صدر، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور شاہراہ قائدین میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی اور لانڈھی کورنگی کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ملیر گوشت مارکیٹ کی اہم سڑک پر برساتی پانی جمع ہو گیا، قائد آباد سے ملیر جانے اور آنے والی سڑک بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی،

جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔قائد آباد برج اور لانڈھی جانے والی سڑک پر بھی برساتی پانی موجود ہے، انتظامیہ کی جانب سے کچھ علاقوں میں نکاسی آب کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، قائد آباد 62، فیصل بیس 53، سعدی

ٹان 47، ماڈل آبزرویٹری 42، یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل 38، نارتھ کراچی 32، اورنگی ٹان 27، مسرور بیس 19، ناظم آباد 15، سرجانی 13 اور کیماڑی میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ تین روز سے جاری بارش اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور آمد ورفت میں مشکلات کا

سامنا ہے.ضلع وسطی میں کے ڈی اے چورنگی اور ناگن چورنگی پر پانی جمع ہو گیا۔ کے ڈی اے چورنگی نالہ، نارتھ ناظم آباد بلاک این کا نالہ،گجر نالہ، ایف بی ایریا نالہ اور سونگل نالے کے اطراف بھی بارش کا پانی اور کچرا جمع رہا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج(اتوار)اور کل(پیر)بھی شہر مون سون سسٹم کے زیر اثر

رہے گا ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔پیش گوئی میں مزید کہا گیا ہے کہ پیر تک شہر میں موسم ابر آلود رہے گا۔پیش گوئی کے مطابق ہفتہ کوکراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔اگلے دو روز کے دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم

درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج اور کل جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور خیرپور اضلاع میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 190 فیڈ رز

پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعا ت ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘نشیبی اور بجلی چوری کی زیادہ شرح والے علاقوں میں حفاظتی طور پر بجلی کی ترسیل میں عارضی بندش کا سامنا ہے’۔بارش نے شہر کے ناقص انفراسٹرکچر، کے الیکٹرک کے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کے نظام کے ساتھ ساتھ بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کو تباہ کر دیا۔شہر کے تقریبا ہر حصے میں بارش کے پانی سے سڑکیں زیر آب آگئی تھیں، خاص طور

پر نشیبی علاقوں میں جہاں بڑے طوفانی پانی کے نالوں پر سے کچرا اٹھانے کا کام ابھی تک نامکمل ہے۔دوسری جانب تیز بارش کے باعث سندھ بھر میں تمام نجی اسکول بند رکھے گئے اورہفتہ کو ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات اور بارہویں جماعت کے پریکٹیکلز بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ترجمان انٹربورڈ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہفتہ کوبھی تیز بارش کی پیشگوئی کی تھی اس لیے پرچے ملتوی کردیے گئے جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…