پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان کابل ائیرپورٹ فعال کرنے میں کامیاب، ائیرپورٹ سے پہلی پرواز کے ُاڑان کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن، این این آئی) نیٹو اور امریکی افواج کے جانے کے بعد طالبان نے کابل ائیرپورٹ فعال کر لیا ہے۔ اندرون ملک پہلی پرواز کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، امریکی انخلاء کے بعد کابل ائیرپورٹ سے پہلی پرواز فعال ہونے کے بعد کابل سے مزار شریف کے لئے روانہ ہوئی۔ جس کی ویڈیو افغان اردو نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی۔ افغانستان میں قطر کے سفیر کا کہنا ہے کہ

تکنیکی ٹیم نے کابل ایئر پورٹ امدادی پروازوں کے لیے کھول دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں اداریک ے مطابق یہ بات افغانستان میں قطر کے سفیر نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔قطری سفیر کے مطابق افغان حکام کے تعاون سے کابل ایئر پورٹ کے رن وے کی مرمت کر دی گئی ہے، جہاں سے سول پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔دوسری جانب افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان میں عارضی طور پر قیام پذیر غیرملکیوں کو اگلی منزل پر پہنچانے کیلئے افغانستان میں سابقہ اتحادی افواج کے طیاروں نے اسلام آباد کیلئے جمعہ کو اپ اور ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ کیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکی کے قیصری ایئرپورٹ سے اڑنے والی قطر ایئر فورس کی دو پروازوں ٹی یو اے ایف 740 اور ٹی یو اے ایف 741 نے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر جمعہ کی سہ پہر لینڈنگ کی اور یہ دونوں طیارے ڈیڑھ گھنٹے بعد روانہ ہوئے۔ان دونوں طیاروں نے دو طرفہ روٹ کیلئے افغانستان کی فضائی حدود استعمال کی۔جس کے بعد دبئی سے روانہ ہونے والی رائل ایئر فورس کی خصوصی پرواز آر آر آر 5740 شام پونے سات بجے اور قبرص کے لارنا کا ایئرپورٹ سے اڑنے والی بیلجیئم ایئر فورس کی خصوصی پرواز بی اے ایف 655 رات سات بجکر چالیس منٹ پراسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔رائل ایئر فورس کی ایک پرواز رات 9 بجے جبکہ دوسری 30 منٹ بعد منزل پر روانہ ہوئی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…