جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

آزاد کشمیر میں سرکاری و پرائیویٹ جائیدادوں پر قبضہ تحریک انصاف کی نئی حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن ) آزاد کشمیر سرکاری و پرائیویٹ جائیدادوں پر قبضہ جات تحریک انصاف کی نئی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ جبکہ سینکڑوں تارکین وطن کی جائیدادوں پر بااثر شخصیات کے غیر قانونی قبضے اورمداخلت پر مقامی انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے۔مختلف اضلاع میں با اثر شخصیات ، مظبوط گروہوں سے زمینیں واگزار کرانے کی

درخواست ایکشن کی منتظرہیں۔ پی ٹی آئی کا منشور احتساب اور کرپشن سے پاک ملک کا خواب آزاد کشمیر میں چکنا چور ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں سرکاری اور نجی جائیدادوں پر بااثر شخصیات اور مختلف اداروں نے کئی برس سے قبضے جمائے ہوئے ہیں جبکہ ان با اثر شخصیات کے سامنے مختلف اضلاع کی مقامی انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے تحریک انصاف کے منشور احتساب اور کرپشن سے پاک ملک کا خواب چکنا چور ہوتا دکھائی دے رہا ہے ایک زرائع کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں مقبوضہ جائے دواں کے مالکان کا تعلق اوورسیز کمیونٹی سے ہے جو کہ ایک طویل عرصہ سے دیار غیر میں مقیم ہیں ، نصف درجن جائیدادوں اور املاک پر فلاحی اداروں کی طرف سے بھی غیر قانونی مداخلت و قبضہ جات شامل ہیں جو کہ ابتدائی طور پر کرایہ کی غرض سے لیں گئی اور بعد ازاں قبضے کر لئے گیے اس کہ اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے شکایت سیل کی وساطت کے انسپیکٹر

جنرل آف پولیس کو موصول ہو کی ہیں۔ زرائع مطابق قبضہ مافیا اتنا مظبوط اور با اثر شخصیت کی چھتری میں کام کر رہا ہے کہ شریف آدمی ان کے شر سے دور بھاگتا ہے ، ان کیسز کی شرع مظفرآباد اور باغ میں بہت زیادہ ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی اسطرح کی کیسز انتظامیہ کے زیرر کار جس پر عملدرآمد نہیں رہا جبکہ موجودہ حکومت کے وجود میں آتے ہی احتساب کے عملدرامد کی گردش کرنے والی خبروں اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عام آدمی کو انصاف دینے کے اعلان نے مقبوضہ جائدادوں کے مالکان کے لئے ایک امید کی کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…