پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیموں کے چھلکوں میں موجود یہ سفید چیز کتنی قیمتی ہے؟ اگر آپ جان لیں تو اسے سونے کے بھائو خریدیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لیموں کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں لیکن یہ خاص طور پر گردوں اور جگر کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر لیموں کا صرف رس نکال کر استعمال کیا جائے تو ہم اس کے کئی فوائد سے محروم ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لیموں کو استعمال سے قبل اسے جما دینے سے اس کے فوائد تادیر محفوظ رہ

سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں کے چھلکے میں اس کے گودے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق:لیموں کا چھلکا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ لیموں کے چھلکے جسم کے کئی اقسام کے انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا آنتوں سے نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔ طبی ماہرین کی تجویز ہے کہ لیموں کے جوس کے بجائے لیمن سموتھی کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس میں چھلکے بھی ملائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے باقاعدہ استعمال سے دمہ سے بچاؤ اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کی سطح کو بھی معمول کے مطابق رکھتا ہے۔ لیموں کے چھلک میں وٹامن سی اور کیلشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ لیموں کے چھلکوں میں سٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو دانتوں کے امراض سے بچانے میں بھی اپنا

کردار ادا کرتا ہے۔ لیموں کے رس سے وزن کے کمی کے بارے میں تو سب ہی کو معلوم ہے لیکن اس کے چھلکے میں بھی وہ اجزاء شامل ہوتے ہیں جو وزن میں نمایاں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ لیموں کے چھلکے میں غذائی فائبرز کی موجودگی قبض کو بھی قریب نہیں آنے دیتی اور جب پیٹ ٹھیک ہوگا تو پورا جسم بھی ٹھیک ہی رہے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…