پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا ویکسین نہ لگوانے پر 7 ہزار 900ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئیں

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) لیسکو نے کرونا ویکسینیشن نہ کروانے کی پاداش میں کمپنی کے 7 ہزار افسران اور ملازمین کی تنخواہیں روک لی ہیں۔ جس کے بعد ان ملازمین کو رواں ماہ اگست کی تنخواہ کی ادائیگی مشکوک ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو میں ملازمین کی مجموعی تعداد 22 ہزار 900 ہے جس میں سے تا حال 15 ہزار افسران اور ملازمین

نے اپنی فیملیز کے ہمراہ کرونا ویکسینیشن مکمل کروالی ہے جبکہ 7 ہزار 900 ملازمین کرونا ویکسینیشن سے محروم ہیں۔ لیسکو ذرائع کے مطابق ویکسینیشن نہ کروانے والے 7 ہزار سے زائد ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ این سی او سی کرے گی۔دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 837 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 788 مریض

انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 94 ہزار 573 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 542 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 39 ہزار 758 مریض اب تک اس بیماری سے

شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 112 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 66 ہزار 215 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 5 کروڑ 33 لاکھ 14 ہزار 628

کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 31 ہزار 636 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 6 ہزار 875 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 93 ہزار 136 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں

جو 11 ہزار 876 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 853 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 963 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 263 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کل 866 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 230 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 32 ہزار 95 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کل 697 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 173 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…