پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ملا ہیبت اللہ اس وقت کہاں ہیں؟ اہم طالبان رہنما نے بتا دیا

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)اہم طالبان رہنما نے اپنے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کے افغانستان میں ہی موجود ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے رائٹرز کو بتایا کہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ افغانستان میں ہی موجود ہیں اور وہ جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔اس سے قبل ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا تھا کہ ملا

ہیبت اللہ اس وقت قندھار میں موجود ہیں اور وہ کئی عرصے سے وہاں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کو2016 میں طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ ان کی اب تک محض ایک تصویر ہی منظرِ عام پر آئی ہے۔مغربی میڈیا نے ان کے حوالے سے یہ قیاس آرائی بھی کی تھی کہ وہ ایک بم حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں تاہم طالبان اس بیان کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے مقامی ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ افغان صحافی یہ شکایت کر رہے ہیں کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے انھیں مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان صحافیوں کا کہنا تھا کہ رپورٹنگ کی غرض سے مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے وہ اپنے ذرائع سے رابطہ نہیں کر سکتے اور انھوں نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ معلومات کے تبادلے کی اجازت دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان ارکان انھیں کسی بھی واقعے یا جگہ کی تصاویر لینے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔توفیق نامی کابل کے ایک صحافی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے خصوصا کابل آنے کے بعد سے صحافیوں کو معلومات کے ذرائع سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے انھیں پریشانی کا سامنا ہے۔ چند دیگر کیسز میں وہ ہماری صحافتی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگاتے ہیں۔ایک اور صحافی عبداللہ کا کہنا تھا کہ صحای تصاویرنہیں کھینچ سکتے، ویڈیو نہیں بنا سکتے، لوگوں کے انٹرویوز نہیں کر سکتے حتی کہ اس میں طالبان کے مجاہدین کا کچھ لینا دینا نہیں ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب چند دن قبل کابل ایئرپورٹ پر حملہ ہوا تو کچھ صحافیوں نے جائے وقوع پر جانے کی کوشش کی تاکہ ابتدائی معلومات جمع کی جا سکیں لیکن ہم نے دیکھا کہ طالبان ارکان لوگوں کو وہاں تک جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔تاہم طالبان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔طالبان کی کلچرل کمیٹی کے نائب سربراہ احمداللہ واثق کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو وقت پر معلومات دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ عمل جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…