جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

طالبان نے افغان خواتین کو جامعات میں جانےکی اجازت دیدی ٗ مخلوط تعلیم پرپابندی عائد

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کی حکومت میں خواتین کو جامعات میں جانے کی اجازت ہوگی لیکن وہاں مخلوط تعلیم پر پابندی ہوگی اور طلبہ وطالبات کی الگ الگ جماعتیں ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان طالبان کے اعلی تعلیم کے قائم مقام وزیر عبدالباقی حقانی نے روزقبائلی زعما کے لویہ جرگہ میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں لوگ شریعت کی روشنی میں

باحفاظت اعلی تعلیم جاری رکھ سکیں گے لیکن مردوخواتین کا مخلوط ماحول نہیں ہوگا۔انھوں نے بتایاکہ طالبان ایک جانب تو اسلامی، قومی اور ہماری تاریخی اقداروروایات کے مطابق ایک معقول اسلامی نصاب وضع کرنا چاہتے ہیں اوردوسری جانب ایسا نصاب بھی چاہتے ہیں کہ اس سے دوسرے ممالک کا مقابلہ کیا جاسکے۔ان کے بہ قول جامعات کے علاوہ پرائمری اور ثانوی اسکولوں میں بھی طلبہ اورطالبات کی الگ الگ کلاسیں ہوں گی۔واضح رہے کہ افغانستان میں پہلے ہی بیشتر شہروں اور مقامات پر بچوں اور بچیوں کی اسکولوں میں علاحدہ علاحدہ کلاسیں ہوتی ہیں۔طالبان نے گذشتہ بیس سال کے دوران میں خواتین کے حقوق کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کے احترام کا بھی وعدہ کیا ہے لیکن ساتھ یہ شرط عاید کی ہے کہ وہ ایسا شرعی قوانین کی روشنی میں کریں گے۔کابل میں منعقد لویہ جرگہ میں قبائلی زعما کے علاوہ طالبان کے بعض دوسرے سینیر لیڈر بھی شریک تھے لیکن کوئی خاتون شریک نہیں تھی۔سابق حکومت میں کابل میں ایک جامعہ میں لیکچرر کے طور پرفرائض انجام دینے والی ایک خاتون نے

بتایا کہ طالبان کی وزارت برائے اعلی تعلیم نے اب تک جامعات کو دوبارہ چلانے کے لیے صرف مرد اساتذہ اور طلبہ ہی سے رابطہ کیا ہے۔انھوں نے کہاکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کو کیسے منظم طریقے سے فیصلہ سازی کے عمل میں شریک ہونے ہی سے روکا جارہا ہے اور اس سے طالبان کے زبانی کلامی وعدوں، دعووں اورعملی اقدامات کے درمیان فرق کا بھی پتاچل رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…