منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی طالبان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں، اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائیگا ، افغان طالبان

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کو بتادیاہے ، ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں۔ حکومت بنانے کے مشاورت آخری مراحل میں ہے۔ذبیح اللہ مجابد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے لیے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، طالبان کے امیر شیخ ہبت اللہ قندھار میں موجود ہیں اور حکومت سازی سے متعلق تجاویز ان کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کابل کے ہوائی اڈے کے لیے طالبان کے خصوصی دستے تیار ہیں اورائیرپورٹ کچھ حصوں میں ہمارے دستے داخل ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خواتین کے سفری اور کاروباری ضوابط طے نہیں، اس سلسلے میں قیادت تمام پہلوئوں کا خیال رکھے گی، نئے نظام کے قیام سے قبل خواتین کی نقل و حرکت پر کسی قسم کا قدغن نہیں ہے، اس وقت تمام افواہوں کو پس پشت ڈالیں، ذمہ دار ادارے خواتین اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کے قیام کے بعد اس ضمن میں تمام فیصلے کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…