کابل (آن لائن) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،افغان امن عمل میں مثبت کردار پر پاکستان کے مشکور ہیں،۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت افغان طالبان کے خلاف فوج اتارنے کی غلطی نہیں کرے گا،بھارت جانتا ہے ہم نے امریکا سمیت 40 ممالک کی فوج کو شکست دی ہے،ڈیورنڈ لائن کا معاملہ دیرینہ ہے، اس کو مل کر مناسب وقت پر حل کریں گے۔واضح رہے ا س سے قبل ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے شہریوں کو کابل میں سرکاری املاک، گاڑیاں، ہتھیار اور اسلحہ ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ سرکاری اشیاء ایک ہفتے میں متعلقہ محکموں میں جمع کرا دی جائیں۔