پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

دل کے ارمان آنسو ئوں میں بہہ گئے ۔۔۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بڑی خواہش دم توڑ گئی وزیر اعظم عمران خان نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے117چوہدری بلال ورک کی اہم ملاقات کے بعد چوہدری سرور گورنر پنجاب کی حلقہ این اے 117سے الیکشن لڑنے کی خواہش دم توڑ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان اور بلال ورک

کے درمیان حلقہ کے متعلق اہم بات چیت ہوئی ہے، آئندہ ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حلقہ 117 کے امیدوار بلال ورک ہی ہونگے ،وزیراعظم نے بلال ورک کو یقین دہانی کروادی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے بلال ورک کو گرین سگنل دے دیا ہے کہ آئندہ ہونے والے الیکشن کی تیاری کرو پی ٹی آئی کی ٹکٹ آپ کے پاس ہی رہے گی ۔اس ملاقات کے ساتھ ہی گورنرپنجاب چوہدری سرور کے حلقہ این اے 117 میں پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار بننے کی خبریں ٹھس ہو گئیں ہیں،واضح رہے کہ چئیرمین بیت المال پنجاب الحاج ملک اعظم اپنے حلقہ میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے برجیس طاہر کے مقابلے میں لانا چاہتے تھے تاکہ آرائیں برادری کا ووٹ حاصل کیا جا سکے ۔انہوں نے5ستمبر کو سانگلہ ہل آنے کا عندیہ دے دیا تھا ،اس کے برعکس سابق الیکشن میں سابق ایم این اے چوہدری بلال ورک کو اس حلقہ سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…