منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل کی تاریخ دے دی گئی

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل کی تاریخ دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان جلد عالمی معیار کے ایک اور بین الاقوامی ائیرپورٹ کا مالک بن جائے گا۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سی پیک منصوبے کے تحت بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کی جا

چکی ہے۔ منصوبے کا تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کو 2023 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ہے۔ ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام پورے زور و شور سے جاری ہے، ائیرپورٹ کو ستمبر 2023 میں آپریشنل کر دیا جائے گاٗ منصوبے پر کل 55 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کیلئے زیادہ تر فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ چین کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کیلئے 34 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 2007 میں ابتدائی طور پر گوادر ائیرپورٹ 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔بعد ازاں 2015 میں منصوبے کو 22 ارب روپے کی لاگت سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پھر گزشتہ برس تحریک انصاف کی حکومت نے 147 فیصد زائد لاگت سے ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ فنڈز کی منظوری کے بعد گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکاہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…