پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے،پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، ذبیح اللہ مجاہد

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں گڑ بڑ کی کوشش ہوئی تو روکیں گے، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد

نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا چاہیے، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، افغانستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی ملک کو داخلی پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، داعش ختم ہوچکی اس کا وجود اب افغانستان میں نہیں رہا۔ترجمان طالبان نے کہاکہ مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے،کسی تنظیم نے افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی تو روکیں گے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ سویت دور سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ، جبکہ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا، طالبان کا کابل فتح کرنے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،کابل اپنیزور بازو سے فتح کیا۔ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے پر نہیں حقائق پر ہوگی، ہم پاکستان سے دوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے خواہشمند ہیں، دنیا سے اصولوں کی بنیاد پر رابطے بڑھانا چاہتے ہیں ،یہ مناسب نہیں ہوگا کہ دنیاہمیں تسلیم نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…