جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

کار ساز کمپنیوں نے خام مال مہنگا ، فریٹ چارجز بڑھنے کو جواز بناتے ہوئے قیمتیں بڑھانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی کے صرف ایک ماہ بعد ہی پاکستان میں کار ساز کمپنیاں خام مال مہنگا اور فریٹ چارجز بڑھنے کو جواز بناتے ہوئے دوبارہ قیمتیں بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چنگان پاکستان کے

ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شبیر الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 70 سے 80 فیصد تک مخصوص مسافر کاریں خاص معیار کے درآمد شدہ اسٹیل سے تیار کی جاتی ہیں، ایک کار کے نرخ پر درآمدی اسٹیل کی قیمت اور ایکسچینج ریٹ شدید اثر انداز ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر اسٹیل کی قیمت بڑھتی ہے تو لامحالہ کار کی قیمت بھی بڑھے گی، یہاں تک کہ موٹر سائیکل پروڈیوسرز نے بھی حال ہی میں یہ بوجھ صارفین پر منتقل کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جلد ہی کار کمپنیوں کو بھی اسٹیل کی قیمت میں اضافے اور شپنگ کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے گاڑیوں کے نرخ بڑھانے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر میں تیزی سے اضافے کے باعث شپنگ چارجز میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا جس سے بالخصوص کار ساز اداروں کو کافی دبا کا سامنا ہے کہ وہ گاڑیوں کی قیمت بڑھا کر ان اثرات کو منتقل کریں۔آزاد ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شپنگ کی لاگت 800 ڈالر فی کنٹینر (وباء سے قبل)سے بڑھ کر 4 ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ایس زیڈ ایس کے آٹو ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شوکت قریشی نے بتایا کہ وبائی صورتحال کے باعث پورٹس غیر فعال ہونے سے کنٹینر دستیاب نہیں ہیں۔ یہ کمپنی پاکستان میں الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…