منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آ رہے،آج ایسی کوئی وزارت نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو،شاہدخاقان عباسی

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئرنائب صدراورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آ رہے،آج ایسی کوئی وزارت نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو، نیب جن کو استعما ل کررہا ہے اور جو استعمال ہورہے ہیں

سب کو جواب دینا ہوگا۔پیرکومقای احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ قومی احتساب بیورو حزب اختلاف کو دبانے کی کوشش میں ہے جبکہ مقدمات کی وجوہات پورا پاکستان جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے بڑے کرپشن کیسز ہیں لیکن وہ نیب کو نظر نہیں آتے۔ ملک کی خارجہ پالیسی کیا ہے ؟ اس کے بارے میں کچھ تو پتہ چلے۔ ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے اور آج ایسی کوئی وزارت نہیں جہاں اربوں کا اسکینڈل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عدل کا نظام صرف عدالت میں نہیں بلکہ ہر ادارے میں ہوتا ہے جبکہ نیب جن کو استعما ل کر رہا ہے اور جو استعمال ہو رہے ہیں سب کو جوابدہ ہونا ہو گا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزر گئے ہیں لیکن ہم کہاں ہیں ؟ طے کرنا ہو گا کہ ووٹ کو عزت دینی ہے یا پھر چوری ہی ٹھیک ہے۔ آئین میں پارلیمنٹ کا ایک مقام ہے اور اسے اہم سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے گھر کا بھی معائنہ کرنا چاہیے۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں طے کی جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…