جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیاض الحسن چوہا ن کی حکومت اوراپوزیشن میں کرکٹ میچ کروانے کی تجویز،حکومتی ٹیم کو حتمی شکل بھی دیدی

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں سیاسی محاذ کے بعد اب کھیلوں کے مقابلے میں بھی دلچسپ پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت پنجاب اور اپوزیشن

کے درمیان کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار ہے، اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن قیادت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، اس حوالے سے فیاض چوہان نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ سے رابطہ کرکے انہیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کی تجویز پیش کی۔اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں گورنر ہاس یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا، اور حکومتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جب کہ اپوزیشن کو بھی جلد اپنی ٹیم کو حتمی شکل دینے کی درخواست کی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق حکومتی ٹیم میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر حافظ ممتاز، سابق وزیر سمیع اللہ چویدری، صوبائی وزیر میاں اسلم، وزیر کھیل تیمور بھٹی، وزیر تعلیم مراد راس، ایم پی اے ندیم عباس بارا، صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی، ملک عمر فاروق، حنیف پتافی، صوبائی وزرا حافظ عمار یاسر، سردار حسین بہادر دریشک اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…