اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

والدہ نے کہا تھا اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے فواد عالم نے سنچری بنا کر منفرد ریکارڈ بنا دیا

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے کہاہے کہ میزبان ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کردیا تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف ویسٹ انڈیز کو جلد از جلد آؤٹ کرنا ہے،میزبان ٹیم کو کم سے کم رنز

پر آؤٹ کردیا تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سنچری اپنے والدین کے نام کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میچ سے پہلے والدہ سے فون پر بات ہوئی تھی ،ماں نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے،والد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری اسکور کروں۔ انہوں نے کہاکہ ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے،وکٹ آسان تھی نہ موسم، میچ کے پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے،پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،ہمیشہ اپنے والد سے متاثر ہوا ہوں ،زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہاکہ خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیا،والد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا وقت ضرور آئے گا،یہ سلیبیریشن اسٹائل ترکش ڈرامہ ارتغل غازی سے متاثر ہوکر اپنایا ہے ،یہ سلیبیریش اسٹائل اظہر علی کے ساتھ طے کیا تھا،ہم دونوں نے سینچری بنانے پر یہ اسٹائل اپنانے کا فیصلہ کررکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…