اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان کرکٹ ٹیم کا طورخم سے پاکستان میں داخل ہو کر براستہ دبئی سری لنکا جانے کا فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی) افغانستان بورڈ کے حکام ویزوں کیلئے پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کو اب تک پاکستانی ویزے جاری ہو ئے ہیں جبکہ کچھ پاسپورٹ جلد سفارتخانے میں جمع ہونگے، افغان ٹیم پلان اے کے تحت براستہ طورخم اور پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹ آئے گی اور براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوگی، پلان بی

کے مطابق افغان ٹیم حکام نے پی آئی اے سے بھی رابطہ کیا ہے،انہوں نے کابل ایئرپورٹ سے اسلام آباد تک ایئرلفٹ کی پاسبیلٹی پوچھی۔، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، دوسری جانب سابق قومی کپتان اور ماضی کے اوپننگ بیٹسمین رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی کی نشست کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ موجودہ چیئرمین احسان مانی کی وزیر اعظم سے طے شدہ ملاقات فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ احسان مانی کی مدت میں اضافہ متوقع تھا لیکن انگلینڈ کیخلاف سیریز کے منفی نتائج اور کشمیر پریمیئر لیگ کو نظرانداز کرنے پر بعض حکومتی عہدیدار پی سی بی کے سربراہ سے ناخوش دکھائی دیئے جس کے باعث بازی پلٹ گئی۔واضح رہے کہ احسان مانی کی کارکردگی سے غیر مطمئن عمران خان نے احسان مانی کے عہدے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ ان کی خواہش ہے کہ اس مسند پر کسی سابق کرکٹر کو بیٹھنا

چاہئے اور اسی وجہ سے پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ پہلے ہی جسٹس (ریٹائرڈ)عظمت سعید کو الیکشن کمشنر مقرر کر چکے ہیں اور آئندہ ہفتے کے اوائل میں پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے دو نام بھی تجویز کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اس مرتبہ لاہور جمخانہ کے چیئرمین ڈاکٹر جواد ساجد خان اور عالمی کپ 92 کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ

کے نام تجویز کرنا چاہتے ہیں جن میں سے سابق کرکٹر ہونے کے ناطے رمیز راجہ ہاٹ فیورٹ ہوں گے جو ماضی میں بھی پی سی بی کے اہم منصب پر فائز رہ چکے ہیں اور انہیں کرکٹ کمیٹی میں شامل وسیم اکرم کی حمایت بھی حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…