پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان کی صورتحال مستحکم دکھائی دیتی ہے روس کی جانب سے اہم ترین بیان جاری

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

ماسکو،لندن (این این آئی)روسی حکومت نے کہا ہے کہ طالبان کے شہر میں داخل ہونے کے بعد کابل میں صورتحال بالکل پرسکون ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے لئے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف کے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں اقتدار پر طالبان کے کنٹرول کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس موجود

معلومات کے مطابق دارالحکومت کابل اور افغانستان بھر میں حالات مستحکم ہیں۔ طالبان نے عوامی نظم و نسق کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی شہریوں اور غیر ملکی سفارتی مشنوں کے عملے کی سلامتی کی ضمانت دی ہے۔جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا کہ ہم افغانستان کے تمام فریقین سے تشدد سے پرہیز کرنے اور صورتحال کے پر امن حل کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔کابلوف نے روسی سفارت خانے کے کارروائیاں جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نئے اقتدار کے نمائندوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد کابل کی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے اور عسکریت پسندوں نے امن عامہ کی صورتحال بحال کرانا شروع کر دی ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ نے کابل کا اقتدار سنبھالنے والے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردی کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے۔ انہوں نے مغربی قوتوں پر زور دیا

ہے کہ وہ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گرد قوتوں کو پنپنے نہ دیں۔ڈومینیک راب نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو طالبان کے ساتھ تعلقات میں حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہو گا اور افغانستان کے نئے حکمرانوں پر نظر رکھنا ہوگی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ طالبان کے لئے ہمارا پیغام یہی ہے

کہ افغانستان سے مغرب پر دہشت گرد حملے نہیں ہونے چاہئیے ہیں، ہم نے 20 سال محنت کر کے یہ یقینی بنایا ہے کہ مغربی ممالک محفوظ رہ سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سفارتی و معاشی پابندیوں سمیت تمام ممکنہ اقدام اٹھانے کو تیار ہیں جن سے ہم طالبان سے اپنی بات منوا سکیں اور میں حقیقت پسند رہتے ہوئے طالبان حکومت پر مثبت اثر ڈالنا چاہتا ہوں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا طالبان غیر منظم جتھا ہیں؟ راب کا کہنا تھا کہ میں اس نقطہ نظر سے اختلاف نہیں رکھتا مگر اب اقتدار ان کے پاس ہے اور ہمیں اس حقیقت سے نمٹنا ہوگا۔ ہمیں اس امر کو دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ نئی حکومت کو قابو میں کر سکیں گے یا نہیں؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…