منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف 313مرتبہ اللہ پاک کا یہ نام پڑھ لیں۔۔ آپ کی ہرجائز حاجت پوری ہوگی

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آپس میں پیار اور محبت پیدا کرنے اور لڑائی جھگڑوں کو ختم کرنے اور ہر کسی سے اپنی بات منوانے کا نہایت ہی مجرب عمل ہے اسم مبارک یا سَلَامُ ہے جو بھی انسان اس اسم کا ورد کرتا ہے تو ہر کوئی اس کی کہی ہوئی بات مانتا ہے وہ جیسا چاہتا ہے ویسا ہوجاتا ہےیا سلام یعنی اے سلامتی والے اللہ رب العزت ہر قسم کی غمی اور دکھ سے سلامت رکھنے والے ہیں

اور اپنے بندوں کو سلامتی دینے والے ہیں اللہ پاک نے کائنات کی تمام چیزوں کو سلامتی کی حالت میں پیدا فرمایا ہے اور جب ان میں شیطانی قوت فتنہ و فساد پیداکرنے کی کوشش کرتی ہےتو اللہ پاک اپنی اس صفت کی بنا پر اس میں پھر سلامتی پیدا فرمادیتے ہیں جہاں امن خراب ہونے لگے وہاں بد امنی کے بعد پھر امن و سلامتی پیدا فرما دیتے ہیں انسان کو عموما چار چیزوں میں سلامتی کی از حد ضرورت درپیش ہوتی ہے یعنی ایمان سلامت رہے اس دنیا سے جب جائیں تو ایمان کی حالت میں جائیں جان سلامت رہے مالی سلامتی اور مکان سلامت رہےجب ان چیزوں کی سلامتی کو خطرہ درپیش ہو تو اللہ پاک کو اس اسم سے پکارنے سے سلامتی قائم ہوجاتی ہے اس سے معلوم ہوا کہ یہ اسم سلامتی کے لئے بہت مجرب ہے یہ اسم جمالی ہے اور اس کے کل اعداد ایک سو اکتیس ہیں اس کے ورد کے بہت زیادہ فضائل و برکات ہیں بہت زیادہ فوائد ہیں یہ اسم جسمانی صحت و تندرستی کی بحالی کے لئے بھی بہت اکسیر ہےلہٰذا جو بھی شخص اسے صبح کی نماز کے بعد روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالیتا ہے تو للہ رب العزت اپنی رحمت کے دروازے اس کے لئے کھول دیتے ہیں ا ور اللہ کے فضل سے وہ ہمیشہ تندرست رہتا ہے اور وہ محتاج ہو کر کبھی نہیں مرتا اس اسم کی خصوصیت جو کہ سلامتی ہے اس لئے اسے پڑھنے والا ہمیشہ شدید قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے یہ عمل نہایت ہی آسان ہے آپ جس انسان سے اپنی بات منوانا چاہتے ہوں یا کسی روٹھے ہوئے کو منانا چاہتے ہوں میاں بیوی کی لڑائی ہو ماں باپ بہن بھائی یاکوئی دوست ناراض ہو یا کسی سے بھی اپنی بات منوانی ہو تو یہ مختصر عمل کر لیں سم مبارک یا سلام کا ورد دن یا رات میں کسی بھی وقت تین سو تیرہ مرتبہ کریں اور کسی میٹھی چیز پر دم کر کے اس انسان کو کھلا دیں انشاء اللہ وہ انسان آپ سے راضی ہوجائے گا آپ کی کہی ہوئی ہر بات کو مانے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…