منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آئیں قوم و ملک کی خدمت کریں ترجمان افغان طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ٗ واشنگٹن  (این این آئی)افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں، اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلامی امارات

افغانستان کے دروازے کرپٹ افغان انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کیلئے بھی کھلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں۔واضح رہے کہ طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراو شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا، جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ ان کی افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاکہ امریکی وزیرخارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے یہ بھی بتایا کہ کشیدگی میں کمی کی امریکی سفارتی اور سیاسی کوششوں پر بھی اشرف غنی سے بات ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…