پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

آزاد کشمیر کابینہ وزیراعظم کے عہدے کے تمام امیدوار اہم عہدوں کیلئے پرامید

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی آزاد کشمیر کابینہ میں وزیراعظم کے عہدے کے تمام امیدوار اہم عہدوں کیلئے پرامید ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود کا آزاد کشمیر کے صدر کا عہدہ قبول کرنا وقتی طور پر مصالحت کا عکاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ جنگ میں طارق بٹ لکھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے

وزیراعظم کے عہدے کے لیے چاروں امیدواروں کو اہم سرکاری عہدے دے کر پی ٹی آئی ناقدین کو خاموش کرسکتی ہے۔ تجربہ کار کشمیری سیاست دان بیرسٹر سلطان محمود کی جانب سے آزاد کشمیر کے صدر کا رسمی عہدہ قبول کرنا، وقتی طور پر مصالحت کا عکاس ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے علاقائی صدر ہیں۔ آزاد کشمیر کا 17 اگست کو صدر بننے کے بعد یہ عہدہ ممکنہ طور پر خالی ہوسکتا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سلطان محمود بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نظرانداز کیے جانے کے بعد پریشان تھے اور حلف اٹھانے کے بعد سے وہ دیگر ارکان کے ہمراہ سائڈ لائن ہوگئے تھے اور مظفر آباد سے اپنے آبائی علاقے میرپور چلے گئے تھے۔ انہیں یقین تھا کہ 25 جولائی کے عام انتخابات میں کامیابی میں ان کے کردار کی وجہ سے انہیں وزیراعظم کا عہدہ دیا جائے گا۔ انہیں میرپور کے حلقے میں ن لیگ کے چوہدری سعید کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔ لیکن ان کے نااہل ہونے کے بعد سلطان محمود نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ سلطان محمود آزاد کشمیر اسمبلی کے سات بار رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…