بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہونگے، شہباز شریف

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون اور لاہور کے دفتر نصیر آباد میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔مرکز ی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہ تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہبازشریف نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر امن و سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں مرکزی رہنما ئوں سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق ، ریاض ملک ، عطا اللہ تارڑ ،رانا مشہود احمد خان ، رانا ارشد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔لاہور کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں لاہور کے صدر ملک پرویز،شائستہ پرویز ملک،کرن ڈار،خواجہ عمران نذیر، توصیف شاہ،علی پرویز ملک ،غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ملک لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا،شاعر مشرق علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد کے نتیجے میں تاریخ رقم کی۔اللہ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم سے ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی اور دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور اقوام عالم میں عزت کا مقام دلوانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں،اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ، ملک میں موٹرویز کا جال اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے

کے تحت تاریخی سرمایہ کاری مسلم لیگ (ن)کی اس ملک کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے۔ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی انا ء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے، یہ اس عزم کے اعادے کا بھی دن ہے کہ اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…