پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کر دیے

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے آئندہ سال مارچ اپریل میں انتخابات کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ سال مارچ اپریل میں بلدیات انتخابات کروانے کا عندیہ دے دیا ہے اور وزیراعظم عمران نے بھی پنجاب حکومت کو آئندہ بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کا ہدف دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی جائے، اور اس حوالے سے پارٹی فعال کردار ادا کرے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر بلدیات محمود الرشید نے آئندہ سال مارچ اپریل میں انتخابات کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئندہ سال مارچ اپریل میں انتخابات کے لئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن نے جو تیاری کرنی ہے کرلے، ہم مکمل طور پرتیار ہیں۔وزیر بلدیات پنجاب نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے غیر جماعتی الیکشن ہوں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹن کے میئرز کے انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…