پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

وقار ذکانے اپنا وعدہ پورا کر دیا 10 لاکھ روپے کیش لے کر ارشد ندیم کو دینے پہنچ گئے

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو وطن واپسی پر 10 لاکھ رویے تحفے میں دیئے ہیں۔معروف میزبان وقار ذکاء نے ایک نجی ٹی وی شو میں وعدہ کیا تھا کہ

جو پیسے وہ سوشل میڈیا سے کماتے ہیں وہ ان میں سے کچھ رقم ارشد ندیم کو دیں گے۔میزبان وقار ذکاء ارشد ندیم کی وطن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کراچی سے خاص طور پر لاہور پہنچے جہاں انہو ں نے اپنے وعدے کے مطابق ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے تحفے میں دیئے۔وقار ذکاء نے ان یادگار لمحات کو اپنے فیس بک پیج پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ۔انہوں نے کہا کہ’ سوشل میڈیا سے اتنے پیسے ہوجاتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کو سپورٹ کر سکیں، ہمارے پڑوسی ملک (بھارت) نے اپنے ایتھلیٹس کے لیے بہت سارے اعلانات کیے ہیں لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں انہیں یہ رقم اس لیے دے رہا ہوں تاکہ دیگر ایتھلیٹ کی حوصلہ افزائی ہو۔‘وقار نے ایتھلیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگ لوگ گوگل سے اولمپکس کے ریکارڈز نکال کر دیکھیں اور ان کے ٹارگٹ کی ایک لسٹ بنا لیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنے کے اہل ہیں تو مجھ سمیت پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…