جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو 2.77 بلین ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے، آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم شفافیت سے خرچ ہوگی ہم یہ رقم لیکر شاپنگ مال میں شاپنگ کیلئے نہیں جائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے 650 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی،یہ رقم تمام ملکوں کیلئے منظور کی گئی ہے پاکستان کو 0.43 فیصد کے طور پر 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے،اس پر کوئی شرائط نہیں ہیں اور یہ براہ راست اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آئین گے اس رقم سے مالی ذخائر میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف کے شکرگزار ہیں کہ کورونا سے مقابلہ کرنے والی معیشتوں کیلئے رقم کی منظوری دی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ افواہیں تھیں کہ شوکت ترین غائب ہوگیا، اب میں آپ کے سامنے ہوں آڈیٹر جنرل آف پاکستان بڑے بڑے پیرے بناتے ہیں،34 ہزار آڈٹ اعتراضات پر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم شفافیت سے خرچ ہوگی،ہم یہ رقم لیکر شاپنگ مال میں شاپنگ کیلئے نہیں جائیں گے مشاورت سے خرچ کئے جائیں گے، بجلی ٹیرف کے معاملہ پر آئی ایم ایف کو جواب دیا جا چکا ہے، پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر ٹیکس کی شرط بھی آئی ایم ایف کی نہیں مانی گئی،پائیدار محصولات میں بڑھوتری کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کئے گئے، پاور سیکٹر میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کیا جس میں 850 ارب روپے بچائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…